جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

سیف علی خان اور تبوفلم’ ’جوانی جانِ من‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

datetime 8  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اسٹارز سیف علی خان اور تبو اپنے کیریئر میں کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں، تاہم کئی سالوں سے انہوں نے ایک ساتھ کوئی پروجیکٹ نہیں کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دونوں اداکار 20 سال بعد ہدایت کار نکھل ککڑ کی فلم ’جوانی جانِ من‘

میں ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔رومانوی کہانی پر مبنی اس فلم میں اداکارہ پوجا بیدی کی بیٹی عالیہ فرنیچروالا بھی ڈیبیو کرتی نظر آئیں گی۔تبو کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے حوالے سے سیف علی خان کا کہنا تھا کہ ’تبو ایک بہترین اداکارہ ہیں، مجھے خوشی ہے کہ انہوں نے اس فلم میں کام کرنے کی حامی بھری۔فلم کے پروڈیوسر جیکی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’فلم جوانی جانِ من پوجا پروڈکشن کمپنی، بلیک نائٹ فلمز اور ناردرن لائٹس فلمز کی مشترکہ پروڈکشن ہے، فلم کی شوٹنگ کا آغاز جون سے ہوگا، اور اس کا پہلا شیڈول 45 روز پر مبنی ہوگا جس کی شوٹنگ لندن میں ہوگی۔یاد رہے کہ سیف علی خان اور تبو ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ اور ’بیوی نمبر ون‘ جیسی فلموں میں ایک ساتھ نظر آچکے ہیں۔سیف علی خان اس وقت فلم ’تاناجی: دی انسنگ ہیرو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ہمراہ اجے دیوگن اور کاجول بھی کام کرتی نظر آئیں گی، فلم جنوری 2020 میں ریلیز ہوگی۔دوسری جانب تبو بھی اجے دیوگن کے ساتھ جلد فلم’ ’دے دے پیار دے‘‘ میں کام کرتی نظر آئیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…