لاہور(این این آئی)پرائیڈ آف پرفارمنس اداکار بیروز سبزواری نے کہا ہے کہ ٹی وی پر کام کرتے ہوئے مجھے کم و بیش 50سال کا عرصہ گزر چکا ہے ،1968ء میں بچوں کی ڈرامہ سیریل سے اپنے فنی کریئر کا آغاز کیا تھا اور پھر اسکے بعد میں ٹی وی کا ہو کر رہ گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل ’’خدا کی بستی ‘‘
میں نوشہ کا کردار اور ڈرامہ سیریل ’’تنہائیاں ‘‘میں قباچہ کے کردار میں مجھے بھرپور شہرت دی ۔ میرے والد نیوی آفیسر تھے اور میں نیوی میں جانے کی بجائے ٹی وی پر آگیا اور اب میرا بیٹا اور بہو بھی ٹی وی پر کام کررہے ہیں جبکہ میرے خاندان کے دیگر لوگ بھی شوبز سے وابستہ ہیں ۔