جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

مذہبی اسکالر نہیں مگر رمضان میں ٹی وی پروگرام کرنے سے مذہب کو سیکھا : احسن خان

datetime 7  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) اداکار و میزبان احسن خان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ مذہبی عالم نہیں، وہ خود کو مذہب کا طالب علم سمجھتے ہیں اور ٹی وی پر رمضان سے متعلق پروگرام کرنے سے انہوں نے مذہب کو سیکھا ہے۔انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ وہ رمضان المبارک میں نجی ٹی وی پر ’’رمضان پاکستان‘‘نامی پروگرام کرتے دکھائی دیں گے۔احسن خان نے حال ہی میں پنجاب اسمبلی کی جانب سے رمضان نشریات کے

پروگراموں کی میزبانی شوبز شخصیات سے نہ کرانے سے متعلق منظور کی گئی قرارداد کے تناظر میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مسلمان ہیں اور مسلمان ہونے کے ناطے انہیں کسی مذہبی عالم سے اسلام سے متعلق سوال کرنے کے حق سے کوئی محروم نہیں رکھ سکتا۔ٹی وی میزبان کے مطابق وہ رمضان المبارک میں پروگرام کے دوران علمائے کرام سے مذہب سے متعلق سوال کرتے ہیں اور انہیں اس سے محروم کرنے کا حق کسی کو نہیں۔ساتھ ہی اداکار نے اعتراف کیا کہ وہ گزشتہ پانچ سال سے رمضان المبارک میں پروگرام کرتے آ رہے ہیں اور اس پروگرام کی وجہ سے ان کی زندگی میں اچھی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔احسن خان کے مطابق انہوں نے اس پروگرام کے ذریعے علمائے اکرام سے کیے جانے سوالات اور ان کے جوابات سے مذہب کو سیکھا ہے۔اداکار کے مطابق علمائے کرام کو ٹی وی پر دکھانا انتہائی اہم ہے اور ان کے مولانا طارق جمیل، مولانا کوکب نورانی، ڈاکٹر میمونہ مرتضیٰ ملک اور مولانا عمران بشیر جیسی شخصیات سے انتہائی اچھے تعلقات ہیں۔احسن خان نے ان علمائے کرام کو اپنا استاد قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ایک سوال کے جواب میں احسن خان کا کہنا تھا کہ وہ یہ دعوی نہیں کرتے کہ وہ مذہبی عالم ہیں اور انہوں نے اپنے پروگرام کے ذریعے مذہب سے متعلق بہت کچھ سیکھا ہے، کیوں کہ وہ خود کو طالب علم سمجھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…