جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

فلم’’غدر: ایک پریم کتھا‘ ‘کیلئے امیشا اور سنی پھر سے اکٹھے

datetime 7  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بولی وڈ کی 2001 میں سامنے آئی بلاک بسٹر ہٹ فلم ’’غدر: ایک پریم کتھا ‘‘میں سنی دیول اور امیشا پٹیل نے ایک ساتھ کام کیا تھا اور اب یہ دونوں ایک مرتبہ پھر اکٹھے ہورہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کا سیکوئل بنانے کا ارادہ کیا جارہا ہے، جس میں دوبارہ امیشا پٹیل اور سنی دیول مرکزی کردار نبھائیں گے۔فلم سے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ ابھی اس فلم کی کہانی پر کام جاری ہے اور سنی دیول سے رابطہ کیا

جارہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس فلم کے سیکوئل پر گزشتہ 15 سالوں سے کام کررہے ہیں اور سیکوئل میں بھی پاک بھارت تعلق دکھایا جائے گا کیوں کہ اس کے بغیر یہ فلم نامکمل ہے۔اس فلم کی کہانی 2001 کی مرکزی کردار تارا (سنی دیول)، سکینہ (امیشا پٹیل) اور ان کے بیٹے کے ساتھ ہی آگے بڑھے گی۔خیال رہے کہ فلم ’غدر: ایک پریم کتھا‘‘ کی ہدایات انیل شرما نے دی تھی جس میں 1947 کا دور دکھایا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…