جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ماہرہ خان کا شوبز میں نووارد فنکاروں کو مشورہ

datetime 6  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر سوال جواب کے لائیو سیشن کے دوران مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے دلچسپ جوابات دئیے۔عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان دیگر فنکاروں کے برعکس اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں۔

اور مختلف سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے ذریعے مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیتی ہیں۔حال ہی میں ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر سوال جواب کے سیشن کے دوران مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے نا صرف دلچسپ جوابات دئیے بلکہ بہت سے لوگوں کو اپنی ماہرانہ رائے سے بھی نوازا۔ایک صارف نے ماہرہ سے شوبز میں نووارد ہدایت کاروں اور اسکرین رائٹرز کو چند مشورے دینے کے لیے کہا جس پر ماہرہ نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ابتدا میں شوبز میں نئے آنے والے افراد کو چاہئے کہ وہ مختصر فلمیں بنائیں، مختلف چینلز اور ہدایت کاروں کے ساتھ کام کرکے تجربہ حاصل کر یں۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی آمد کے ساتھ بہت سارے مواقع جلد ہی آئیں گے۔ایک صارف نے ماہرہ سے ڈپریشن کے علاج کے متعلق سوال پوچھا جس پر ماہرہ نے ڈپریشن میں مبتلا افراد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کبھی بھی مدد مانگنے میں خوف یا شرمندگی محسوس نہیں کرنی چاہئے۔ بعض دفعہ کسی سے بات کرنا بھی ڈپریشن کو کم کرتا ہے لہذا صحیح انسان کے پاس جائیں جو آپ کی رہنمائی کرسکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…