جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بالی ووڈ اداکار عامر خان کی بہن نے بھی فلم میں انٹری کی تیاری پکڑ لی

datetime 4  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ سٹار عامر خان مسٹرپرفیکٹ کے نام سے جانے جاتے ہیں جن کا بالی ووڈ میں طوطی بولتا ہے اور اب ان کی بہن بھی فلم انڈسٹری میں کیریئر شروع کرنے جا رہی ہیں۔ ویب سائٹ pinkvilla.com کے مطابق عامر خان کی بہن نکہت خان ، بھومی پانڈیکر اور تاپسی پنو کی فلم ’سانڈ کی آنکھ‘ میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ یہ فلم چندرو اور پرکاشی نامی دو شارپ شوٹرز کی زندگی کی کہانی پر مبنی ہے جس کے معاون پروڈیوسر انوراگ کیشپ ہیں۔فلم سانڈ کی آنکھ کی ’ریپ اپ‘ پارٹی

گزشتہ دنوں ممبئی میں ہوئی جس میں فلم کی مکمل کاسٹ اور عملے کے دیگر لوگ شریک تھے، اس پراجیکٹ سے وابستہ ذرائع نے ویب سائٹ کو بتایا کہ فلمسازوں میں سے ایک نکہت خان سے مل چکا تھا اور اسی نے اس کردار کیلئے نکہت خان کا نام تجویز کیا۔ یہ کردار ایک مہارانی کا ہے اور یہ کوئی کیمیو نہیں بلکہ پورا کردار ہے اور مکمل فلم میں وہ نظر آئیں گی۔ ‘‘فلم سانڈ کی آنکھ کے دو پوسٹرز بھی ریلیز کیے جا چکے ہیں اور یہ فلم رواں سال 25اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…