نیویارک (این این آئی)امریکی گلوکار نِک جونس اور ان کی اہلیہ بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بوسہ لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاس ویگاس میں ہونے والی بل بورڈ میوزک ایوارڈ 2019 کی تقریب کے دوران نک جونس پرفارم کررہے تھے کہ اسی دوران دونوں کو بوسہ لیتے ہوئے دیکھا گیا۔یہ
دونوں روزانہ کی بنیاد پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایسی تصاویر شیئر کرتے ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے ، انہیں کبھی کبھی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔واضح رہے بالی وڈ کی انٹرنیشنل آئیکون پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی گزشتہ برس 1 اور 2 دسمبر کو شاہانہ طریقے سے انجام پائی تھی۔