ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی نئی اداکارہ اننیا پانڈے نے بالی ووڈ کے دلکش اداکار کارتیک آریان سے اپنی محبت کا اعتراف کرلیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ چند مہینوں سے اداکار کارتیک آریان اور اننیا پانڈے کے حوالے سے بیشتر افواہیں گردش کر رہی تھیں جن کا اننیا نے آخر کار جواب دیدیا۔ اننیا نے ایک انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کارتیک آریان کو بے حد پسند کرتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں
اس وقت 20 سال کی ہوں اور اس عمر میں کسی کو پسند کرنا فطری عمل ہے اور ہاں کارتیک مجھے اچھا لگتا ہے اور میں بہت خوش نصیب ہوں کہ مجھے کارتیک کیساتھ ایک فلم میں کام کرنے کا موقع بھی ملا ہے۔اننیا پانڈے بالی ووڈ کی وہ پہلی اداکارہ نہیں ہیں جنہیں کارتیک آریان اچھے لگتے ہیں بلکہ اس سے قبل اداکارہ سارا علی خان بھی ایک انٹرویو میں کارتیک آریان کے لئے اپنی چاہت کا اظہار کر چکی ہیں۔