لاس ویگاس(این این آئی)مشہور زمانہ ویب سیریز گیم آف تھرونز کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ صوفی ٹرنر نے گلوکار نک جونس کے بڑے بھائی جوئے جونس سے شادی کرلی۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس ویگاس میں بل بورڈ میوزک ایوارڈ 2019 کی رنگا رنگ تقریب کے دوران امریکی گلوکار جوئے جونس نے ‘گیم آف تھرونز’ کی اداکارہ صوفی ٹرنر کو اپنا شریکِ حیات بنا لیا۔دونوں کے درمیان گزشتہ کئی برسوں
سے تعلقات تھے جبکہ یہ دونوں متعدد مرتبہ ایک دوسرے سے محبت کا اظہار بھی کرچکے تھے، جلد ایک دوسرے سے شادی کرنے کی بھی تصدیق کی تھی لیکن کبھی بھی شادی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا تھا۔واضح رہے جوئے جونس کے چھوٹے بھائی نک جونس نے گزشتہ برس بولی وڈ کی انٹرنیشنل آئیکون پریانکا چوپڑا سے شادی کی تھی جس کے فوراً بعد جوئے جونس نے بھی گیم آف تھرونز کی اداکارہ صوفی ٹرنر سے شادی کا اعلان کردیا تھا۔