لاہور (این این آئی)پاکستان کی دو نامور شخصیات گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ میشا شفیع کے درمیان جاری جنگ صرف عدالت تک ہی محدود نہیں بلکہ اسے سوشل میڈیا پر بھی لڑا جارہا ہے اور اب علی ظفر کی اہلیہ بھی اپنے شوہر کے حق میں سامنے آگئیں۔گلوکار علی ظفر کی اہلیہ عائشہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شوہر پر لگائے جنسی ہراسان کے الزام کا جواب دیا، جبکہ انہوں نے میشا شفیع کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔عائشہ علی کا اس حوالے سے اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ
میں نے، میرے شوہر نے اور میری فیملی نے جو کچھ برداشت کیا اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا، انٹرنیٹ پر مذاق اڑانا اور قریبی دوستوں کا دھوکا دینا، ان سب سے آنکھیں کھل گئی ہیں۔علی ظفر کی اہلیہ نے مزید لکھا کہ علی ظفر نے اگر معاف کر بھی دیا تو میں ایسا نہیں کر پائوں گی۔خیال رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے گزشتہ سال اپریل میں گلوکار علی ظفر پر انہیں ایک جیمنگ سیشن کے دوران جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا، جو ان کے قریبی دوست بھی ہیں۔