جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی معروف شیف فاطمہ علی جس کے مرنے بعد کس اعزاز سے نواز دیا گیا

datetime 29  اپریل‬‮  2019 |

نیویارک (این این آئی)امریکا کے مشہور شو ٹاپ شیف میں شرکت سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی نژاد فاطمہ علی کے لیے بعد از مرگ جیمز بیئرڈ ایوارڈ فاونڈیشن 2019 کے ایوارڈ کا اعلان کردیا گیا۔فاطمہ علی کو یہ اعزاز جیمز بیئرڈ فاؤنڈیشن جرنلزم ایوارڈ 2019 کے تحت ذاتی مضمون کی کیٹگری میں’’میں ایک شیف ہوں جسے کینسر ہے، میں اپنے پاس بچے ہوئے

وقت میں یہ کررہی ہوں’’کے عنوان سے لکھے گئے مضمون پر دیا گیا ہے۔شیف فاطمہ علی نے اسی مضمون کا مختصرحصہ بون اپیٹائٹ میگزین کے لیے لکھا تھا۔انہوں نے اکتوبر 2018 میں میگزین کے لیے لکھے گئے مضمون میں بتایا تھا کہ ان کے پاس زندگی کا ایک برس باقی رہ گیا ہے اور وہ اس عرصے کو اپنی زندگی میں موجود افراد کے ساتھ گزارنا چاہتی ہیں اور دنیا بھر میں بہترین کھانے کا نمونہ پیش کرنا چاہتی ہیں۔29 سالہ فاطمہ علی نے دسمبر 2017 سے مارچ 2018 تک نشر ہونے والے امریکا کے مشہور شو ٹاپ شیف میں شرکت کی تھی اور انہیں بہت زیادہ شہرت بھی حاصل ہوئی تھی۔گزشتہ سال اکتوبر میں انہوں نے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس مرض کے باعث ان کے پاس زندگی کا صرف ایک سال باقی بچا ہے، حالانکہ اس سے پہلے ڈاکٹروں نے اگست میں انہیں کینسر فری قرار دیا تھا مگر وہ پھر لوٹ آیا۔ڈاکٹروں نے فاطمہ علی میں ہڈی کے کینسر کی ایک قسم ایوئنگ سارکوما کی تشخیص کی تھی۔فاطمہ علی رواں برس 25 جنوری کو طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…