ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

فلم ’’ایوینجراینڈ گیم ‘‘نے صرف 5 دن میں کتنے کھرب کا بزنس کر لیا ؟بڑے ریکارڈ ٹوٹ گئے

datetime 29  اپریل‬‮  2019 |

نیویارک (این این آئی)ایوینجرز اینڈ گیم نے محض 5 دن میں ایک ارب ڈالرز (ایک کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کمانے کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ڈزنی اور مارول اسٹوڈیوز عام طور پر اپنی ریلیز فلموں پر باکس آفس پر تہلکہ مچاتے رہتے ہیں مگر ان کی نئی فلم نے جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اس کی مثال نہیں ملتی۔ایوینجرز اینڈگیم پر مارول یونیورس کے

تیسرے مرحلے کا اختتام ہوا جس میں یہ سپر ہیروز گزشتہ سال کی فلم انفٹنی وار میں ولن کی چٹکی سے خاک بن جانے والے ہیروز کو واپس لانے کے لیے پھر اکھٹے ہوئے۔اور اس نے ریلیز کے بعد صرف امریکا میں 3 دن کے اندر 35 کروڑ ڈالرز کمالیے جبکہ دنیا بھر میں مجموعی طور پر ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز (ایک کھرب 69 ارب پاکستانی روپے سے زائد) کمانے میں کامیاب رہی۔آج تک کسی فلم نے محض 5 دن (یہ فلم چین میں بدھ کو ریلیز ہوئی تھی) میں ایک ارب ڈالرز کا بزنس نہیں کیا اور یہ پہلا موقع بھی ہے جب کسی فلم نے اپنے پہلے ہفتے میں امریکا میں 30 کروڑ ڈالرز سے زائد کا بزنس کیا ہو، اس سے پہلے یہ ریکارڈ انفٹنی وار کے پاس تھا جس نے 25 کروڑ ڈالرز سے زائد کمائے تھے۔یہ اعدادوشمار اس لیے بھی زیادہ حیرت انگیز ہیں کیونکہ فلم کا دورانیہ 3 گھنٹے سے زائد ہے مگر پھر بھی دنیا بھر میں سنیمائوں میں لوگوں کا رش دیکھنے میں آیا۔بھارت میں اس فلم نے 2 دن میں سو کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کما کر رواں سال کی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا بلکہ گزشتہ سال ریلیز ہونے والی عامر خان کی ٹھگس آف ہندوستان کا پہلے روز سب سے زیادہ بزنس کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ایسا مانا جارہا ہے کہ یہ فلم وہاں 3 دن میں ڈیڑھ سو کروڑ روپے سے زائد بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائے گی اور یہ وہ ریکارڈ ہے جو آج تک عامر خان، سلمان خان یا شاہ رخ خان کی فلمیں بھی نہیں بناسکیں۔ایوینجرز اینڈگیم کی تیاری پر 35 کروڑ ڈالرز سے زائد خرچ کیے گئے تھے جبکہ اس کی تشہیر پر بھی کروڑوں ڈالرز کا خرچہ ہوا مگر یہ فلم اب 2 ارب ڈالرز کمانے کی جانب جارہی ہے مگر یہ اواتار سے سب سے زیادہ بزنس کرنے کا ریکارڈ چھین کر اپنے نام کرسکے گی یا نہیں، اس بارے میں فیصلہ آنے والے ہفتوں میں ہوگا جو 2 ارب 78 کروڑ ڈالرز بزنس کے ساتھ اس وقت سرفہرست ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…