کراچی (این این آئی)گزشتہ برس رومانٹک کامیڈی سیکوئل فلموں ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ اور ’نامعلوم افراد 2‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اب ’رانگ نمبر 2‘ بھی جلد سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔2015 کی کامیاب رومانٹک کامیڈی فلم ’رانگ نمبر‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ کئی ماہ سے جاری تھی اور اب اس کا پہلا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا۔’رانگ نمبر 2‘ کے جاری کیے گئے مختصر دورانیے کے ٹریلر سے فلم کی کہانی کو سمجھنا
مشکل ہے، تاہم اندازا ہوتا ہے کہ اس بار بھی شائقین کو خوب کامیڈی دیکھنے کو ملے گی۔ٹریلر میں نیلم منیر اور سمیع خان کی رانگ محبت کو دکھانے سمیت یاسر نواز کے کردار کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے، جب جاوید شیخ اور شفقت چیمہ کے کردار کو بھی ٹریلر کا حصہ بنایا گیا ہے۔مختصر ٹریلر میں فلم کے رومانوی گانوں سمیت آئٹم نمبر کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے، جس سے اندازا ہوتا ہے کہ شائقین ایک بار پھر مصالحہ فلم دیکھ سکیں گے۔