پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

عالیہ بھٹ پہلی مرتبہ آئٹم ڈانس کرتی نظر آئیں گی

datetime 28  اپریل‬‮  2019 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ رواں مہینے ریلیز ہونے والی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر 2‘ کے خصوصی گانے پرپہلی مرتبہ آئٹم ڈانس کرتی نظر آئیں گی۔بھارتی اخبار کے مطابق عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر2 کے خصوصی گانے

’ہووک اپ‘ کی جھلک شیئر کی ہے جس میں وہ فلم کے مرکزی کردار ٹائیگر شروف کے ہمراہ ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔اس آئٹم ڈانس پر ٹائیگر شروف کا کہنا تھا کہ ’میں نے ذاتی طور پر کوئی آئٹم سانگ نہیں کیا ہے مگر اس آئٹم سانگ کے ذریعے عالیہ کے ساتھ کام کرنابہت اچھا تجربہ تھا، وہ ایک بہترین فنکارہ ہیں اور گانے کی شوٹنگ کے دوران عالیہ نے بیحد تعاون کیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی صرف گانے کی جھلکی منظر عام پر آئی ہے جبکہ گانے کی ویڈیو ابھی ریلیز نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر‘ کی سیکوئل فلم’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر2‘ اگلے مہینے 10مئی کو بھارت بھر میں ریلیز کی جائے گی۔’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر2‘ میں اداکار ٹائیگر شرو ف مر کزی کردار ادا کریں گے اور فلم میں ان کے مد مقابل اداکارہ اننیا پانڈے اور تارا سوتاریا فلم میں ڈیبیو کرتی نظر آئیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…