نئی دہلی(این این آئی)بالی ووڈ اداکار اور سیاست دان شترو گھن سہنا نے یو ٹرن لیتے ہوئے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سے متعلق اپنے بیان کوزبان کی پھسلن قراردیدیا،بھارتی اخبار کے مطابق شتروگھن سہنا کا کہنا تھا کہ وہ مولانا آزاد کا نام لینا چاہ رہے تھے لیکن زبان پر بانی پاکستان محمد علی جناح کا نام آگیا تھا،شتروگھن سنہا نے ایک بیان کہا تھا کہ مہاتما گاندھی سے محمد علی جناح تک سب کانگریس خاندان کا حصہ ہیں۔اْن کے اس بیان نے بھارت میں تنازع کھڑا کردیا تھا ، جس کے بعد
اْنہیں اپنے بیان کی وضاحت دینا پڑی۔اْن کا کہنا تھا کہ میں نے جو کچھ کہا وہ سلپ آف ٹنگ تھا، میں مولانا آزاد کہنا چاہتا تھا لیکن زبان سے محمد علی جناح نکل گیا،شتروگھن سنہا نے حال ہی میں بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے۔مدھیہ پردیش میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شتروگھن سنہا نے مہاتما گاندھی، سردار پٹیل اور جواہر لال نہرو کے ساتھ ساتھ بانی پاکستان محمد علی جناح کی بھی تعریف کی تھی اور کہنا تھا کہ بھارت آزادی میں ان سب کا کردار ہے۔