منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

اداکارہ لیلیٰ کو فراڈ کیس میں انصاف نہیں مل سکا ، عدالتوں کے چکر لگانے پر مجبور

datetime 26  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی معروف اداکارہ لیلیٰ کو فراڈ کیس میں تاحال انصاف نہیں مل سکا ، عدالتوں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔جمعہ کو ضلعی کچہری میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود انہیں پیسے نہیں مل سکے۔

انہوں نے بتایا کہ گھر خریدنے کیلئے پرارٹی ڈیلر شاہد حسین شمسی کو 2 کروڑ پانچ لاکھ ادا کیے تھے جس کے بعد ملزم غائب ہوگیا اور آج تک نہیں مل سکا۔اداکارہ نے بتایا ایک ماہ قبل پراپرٹی ڈیلر کی اہلیہ کا فون آیا تھا کہ ان کے ساتھ بھی شوہر 25 لاکھ کا فراڈ کیا ہے۔ ملزم کی بیوی نے اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں شوہر کیخلاف کیس دائر کیا ۔عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیلیٰ نے کہا کہ شاہد شمسی کو دو ماہ قبل ان کی اہلیہ نے فراڈ کیس میں گرفتار کرایا تھا لیکن اہلیہ کے وکیل نے ملزم کے ساتھ پراپرٹی ڈیلر کی ضمانت کرادی ہے۔اداکارہ نے پرپرٹی ڈیلر کو گھر خریدنے کیلئے دو کروڑ سے زائد رقم ادا کر رکھی ہے۔ لیلیٰ کا کہنا ہے کہ رقم کی ادائیگی کے باوجود گھر ان کے نام پر منتقل نہیں ہوا۔ انہوں نے ملزم کے خلاف لاہور میں مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔اداکارہ نے مؤقف اختیار کیا کہ مذکورہ پراپرٹی ڈیلر بینک ڈیفالٹر ہے اور پیسے وصول کرنے کے باوجود گھر میرے نام پر منتقل نہیں کیا۔ گزشتہ برس فرڈ پر دلبرداشتہ ہوکر اداکارہ نے خودکشی کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…