لاس اینجلس (این این آئی)ہولی وڈ اسٹار جنیفر گارنر کو 2019 کی خوبصورت ترین خاتون قرار دیدیا گیا ۔امریکی جریدے پیپل میگزین نے اداکارہ، کاروباری شخصیت اور بچوں کیلئے حقوق کیلئے سرگرم جنیفر گارنر کو اپنی سالانہ فہرست میں خوبصورت ترین خاتون قرار دیا۔47 سالہ اداکارہ کے بارے میں میگزین نے کہاکہ ان کا انتخاب اس لیے کیا گیا کیونکہ وہ کیرئیر اور اپنے فلاحی کاموں کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے ساتھ 3 بچوں کی
پرورش بھی کررہی ہیں۔اداکارہ ایک بے بی فوڈ کمپنی کی شریک بانی اور سیو دی چلڈرن کی سفیر بھی ہیں۔میگزین سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ جوانی میں وہ خود کو پرکشش تصور نہیں کرتی تھیں، میں خوبصورت لڑکیوں میں سے نہیں تھی اور اس خیال نے مجھے ذہنی طور پر مضبوط کیا۔انہوں نے دلچسپ انکشاف کیا کہ جب وہ کسی فوٹو شوٹ کے بعد گھر آتی ہیں تو بچے ان کے میک اپ پر اعتراض کرتے ہیں۔