لاہور(این این آئی)معروف اداکارہ صوبیہ خان نے کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی شوبز سے علیحدگی کا اعلان نہیں کیا ،بہت جلد ماڈلنگ اور فلموں میں کام کرتی نظر آئوں گی ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداکاری کے لئے شوہر کی طرف سے مشروط اجازت ہے مگر میں نے خود ہی بریک لے رکھا ہے لیکن رمضان المبارک
کے فوری بعد میں دوبارہ سے اپنی شوبز سرگرمیوں کا سلسلہ کر دوں گی ، ابتدائی طور پر صرف ماڈلنگ اور فلموں میں کام کروں گی ۔صوبیہ خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسٹیج ڈرامے میں کام کرنے کی بات ابھی قبل ازوقت ہے اور اسٹیج ڈرامے کو چھوڑنا میرے لیے مشکل ہے کیونکہ مجھے حقیقی معنوں میں پہچان تھیٹر کی دنیا سے ہی ملی ہے ۔