ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

نورا فاتحی نے ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے پرخاموشی توڑدی

datetime 25  اپریل‬‮  2019 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ میں ’دلبر گرل‘ کے نام سے مشہور مراکشی اداکارہ نورا فاتحی نے پاکستانی سپر اسٹارماہرہ خان کی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے خاموشی توڑدی ہے۔گزشتہ دنوں میڈیا میں خبریں گردش کررہی تھیں کہ ماضی کے مشہور گیت ’دلبردلبر‘ پر آئٹم نمبر کرکے شہرت حاصل کرنے والی بالی ووڈ کی آئٹم گرل نورا فاتحی کو پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی

آنے والی فلم ’سپر اسٹار‘ میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نورا بالی ووڈ کی طرح اس فلم میں بھی آئٹم نمبر کرتی نظر آئیں گی۔نورا کی پاکستانی فلم میں شمولیت کی خبر نے ان کے پاکستان میں موجود چاہنے والوں کو پْرجوش کردیا تھا، تاہم نورا کی جانب سے پاکستانی فلم سائن کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا لیکن اب نورا نیاس معاملے پر خاموشی توڑدی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نورا فاتحی نے فلم ’سپر اسٹار‘ میں آئٹم نمبر کرنے کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ افواہ کہاں سے پھیلی، تاہم میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں، نہ میں نے کوئی پاکستانی فلم سائن کی ہے اورنہ ہی فلم ’سپراسٹار‘ میں ڈانس نمبر کررہی ہوں بلکہ میں تو یہ خبر سن کر حیران ہوں۔ نورا نے مزید کہا اس وقت میرا دھیان مکمل طور پر اپنے کیریئر پر ہے آئٹم سونگز پر نہیں۔واضح رہے کہ ماہرہ خان ان دنوں فلم ’سپر اسٹار‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے مد مقابل اداکار بلال اشرف مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…