اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

حدیقہ کیانی نے ’’آنٹی‘‘ کہنے والوں کو سبق سکھادیا

datetime 25  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاپ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ان کی عمر پر طنز کرنے والوں اورانہیں ’’آنٹی‘‘ کہنے والوں کوسبق سکھاتے ہوئے معاشرے میں خواتین کے لیے قائم دقیانوسی رواج پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔گلوکارہ حدیقہ کیانی نیاپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں ایک خاتون نے انہیں بڑی عمر کا طعنہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’آنٹی، اب تمہاری اللہ اللہ کرنے کی عمر ہے۔

حدیقہ کہانی نے اس خاتون کو جواب دیتے ہوئے اور معاشرے میں خواتین کی عمر سے متعلق پائے جانے والی سوچ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ خواتین کو عمر کا طعنہ دینے والوں میں خواتین ہی پیش پیش ہوتی ہیں۔ میں نے ان خاتون کا نام چھپا دیا ہے جنہوں نے مجھے بڑی عمرکا طعنہ دیا کیونکہ میں نہیں چاہتی کہ کوئی اور انہیں تنگ کرے، لیکن میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ ہم اپنی بیٹیوں کو خود سے اور دوسری خواتین سے محبت کرناسیکھا کر اپنی ذمہ داری اچھے طریقے سے اداکرسکتے ہیں۔حدیقہ کیانی نے تمام خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ سب ایک دن بڑی عمر کو پہنچیں گی، آپ سب کچھ پاؤنڈ وزن بڑھائیں گی اور کچھ خواتین وزن گھٹائیں گی، آپ سب کے چہرے پر ایک دن جھریاں آئیں گی اور آپ کی خودمختاری اور کامیابی کے باوجود معاشرہ آپ کو اپنے نکتہ نظر سے دیکھے گا اور آپ کو اپنے معیار کے مطابق رہنے پر مجبور کرے گا۔ لیکن بطور خواتین ہم ایک دوسرے کو محدود نہیں کرسکتیں۔حدیقہ کہانی نے کہا ایک دوسرے سے محبت کرو اورایک دوسرے کی آگے بڑھنے میں مدد کرو کیونکہ ایک دن جب آپ کو مدد کی ضرورت ہوگی تو کوئی آپ کی مدد کے لیے نہیں ہوگا۔ جہاں تک بات ’’اللہ اللہ کا وقت ہے‘‘کی ہے تو آپ کو یاد رکھنا چاہئے کہ اللہ کی ضرورت آپ کو ہر عمر میں ہوتی ہے۔ ہمارے معاشرے میں رائج سوچ اس شوچ کو اب ختم کردینا چاہیے کہ 35 سال کی عمر کے بعد خواتین کو خود کو کمرے میں بند کرلینا چاہیے یا مرنے کا انتظار کرنا چاہیے ۔حدیقہ کیانی کہا اگر اللہ مجھے توانائی، طاقت اور حوصلہ دیتا ہے کہ میں 55 ،65 اور75 سال کی عمر میں بھی اتنی ہی سرگرم رہوں تو میں رہوں گی، اور معاشرے کو بالکل اجازت نہیں دوں گی کہ وہ مجھے بتائے کہ مجھے کیسے زندگی گزارنی ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…