پرینیتی چوپڑا ہالی ووڈ فلم ک ریمیک میں مرکزی کردار نبھائیں گی

25  اپریل‬‮  2019

ممبئی (این این اائی)ہولی وڈ مسٹری فلم ’’دی گرل آن دی ٹرین‘‘ 2016 میں ریلیز ہوئی تھی، جس نے تجزیہ کاروں کا دل جیتنے کے ساتھ ساتھ باکس آفس پر بھی اچھا بزنس کیا اور اب بولی وڈ میں اس فلم کا ریمیک بنانے کا ارادہ کیا جارہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق

ریلائنس انٹرٹینمنٹ کمپنی اس ہولی وڈ فلم کا بولی وڈ ریمیک بنانے جارہی ہے جس میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا مرکزی کردار نبھائیں گی۔فلم میں پرینیتی ہولی وڈ اداکارہ ایملی بلنٹ کی جگہ لے رہی ہیں، جنہوں نے فلم میں ایک طلاق یافتہ خاتون کا کردار نبھایا جو ایک ایسی مسٹری کو سلجھا رہی ہے جو اس کی نظر میں اس سے کیا ہوا گناہ تھا۔ فلم کی پروڈکشن کا عمل رواں سال جولائی سے برطانیہ میں شروع ہوگا۔یاد رہے کہ دی گرل آن دی ٹرین 2015 میں ریلیز ہونے والے کامیاب ناول پر مبنی ہے، جسے پال ہوکنز نے تحریر کیا۔ریلائنس انٹرٹینمنٹ کے سی ای او شھباشش سرکار کا کہنا تھا کہ ’ہم ہمیشہ ایسی فلمیں بنانے پر یقین رکھتے ہیں جس کی کہانی مضبوط ہو، جو نئی نسل کو متاثر کرسکے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ فلم سب کو متاثر کرے گی۔اس سے قبل رپورٹس تھی کہ اس فلم کے ریمیک میں جیکولین فرنینڈز مرکزی کردار نبھانے جارہی ہیں، تاہم اب پرینیتی چوپڑا کا نام سامنے آیا ہے۔پرینیتی چوپڑا نے خود بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس خبر کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔اس فلم کی پروڈکشن کا عمل رواں سال جولائی سے برطانیہ میں شروع ہوگا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…