نشوہ اورعصمت کیس : اقرا عزیزمعاشرے کی بے حسی پرچلا اٹھیں

24  اپریل‬‮  2019

کراچی(این این آئی) نامورپاکستانی اداکارہ اقرا عزیز ننھی نشوہ اورعصمت کی سفاکانہ موت کو غیر سنجیدہ کہنے والوں اوردو معصوم جانوں کی ہلاکت پربے حسی کا مظاہرہ کرنے والوں پر بھڑک اٹھیں۔کراچی میں حال ہی میں رونما ہونے والے دو واقعات جن میں ایک غلط انجیکشن لگنے سے

ننھی نشوہ کی موت اوردوسرا واقعہ 25 سالہ عصمت کا ہے جسے ڈاکٹرسمیت اسپتال کے عملے نے درندگی کانشانہ بناکرزہر کا انجیکشن دے کرقتل کردیا، ان دونوں واقعات نے پورے پاکستان کو جھنجھوڑ کردکھ دیا ہے۔اداکارہ اقرا عزیز نے ان دونوں واقعات پر افسوس اورغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خدا نشوہ اورعصمت کی مغفرت فرمائے اورہم جیسے جانوروں کو انسانیت دے۔اقرا کے اس ٹوئٹ پرایک سوشل میڈیا صارف نے اقرا کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ان واقعات کو زیادہ سنجیدگی سے نہ لیں۔ عمیر نامی اس شخص کی ٹوئٹ نے اْن تمام بے حس لوگوں کی ترجمانی کی ہے جو ملک میں ہونے والے سفاکانہ واقعات پر نہ تو آواز اٹھاتے ہیں اورنہ انہیں غلط کہتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی ان واقعات کو سنجیدگی سے نہ لینے کی صلاح دیتے ہیں۔تاہم اقرا نے اس شخص کونہایت غیرسنجیدہ تبصرہ کرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا آسان ہے کہ اللہ بہتر کرے گا یا ان واقعات کو سنجیدگی سے نہ لیں لیکن کیا آپ اس وقت کا انتظارکررہے ہیں جب یہ سب آپ کی ماں، بہن، بیوی اوربیٹی کے ساتھ ہوگا اور جب وہ اس طرح کے حالات سے گزریں گی اس وقت آپ ان واقعات کو سنجیدگی سے لیں گے۔واضح رہے کہ اقرا کے ساتھ شوبزکے دیگر فنکاروں نے بھی نشوہ اور عصمت کے ساتھ ہونے والی درندگی اور مجرمانہ فعل کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے وزیراعظم سیمجرموں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…