ہمیشہ سورج نہیں چمکتا، کبھی بارش بھی ہوتی ہے : عالیہ بھٹ

24  اپریل‬‮  2019

ممبئی(این این اائی)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم کلنک سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضروری نہیں کہ ہمیشہ سورج ہی چمکے، کبھی کبھی بارش بھی ہوتی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ عالیہ بھٹ نے ممبئی میں گزشتہ روز ہونے والے ’کرٹکس چوائس فلم ایوارڈز‘ کے موقعے پر اپنی فلم کلنک کی باکس آفس پر ناکامی کے حوالے سے بات کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے  کہ اس انڈسٹری میں ہر کوئی اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے اور ہم وہ ہی کرتے ہیں جس کی خواہش کرتے ہیں، کبھی محنت رنگ لے آتی ہے اور کبھی نہیں۔عالیہ نے کہا کہ ہمیں ناکامیوں سے سیکھنا چاہیے اور بکھرے ٹکڑوں کو اْٹھا کر آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ضروری نہیں ہمیشہ سورج ہی چمکے، کبھی کبھی بارش بھی ہوتی ہے۔ بس یہ ہم سب کے لیے ایک سبق ہے۔واضح رہے کہ فلم کلنک کی پروموشن کے دوران اس کی جس قدرتعریف کی گئی تھی، اْس حوالے سے یہ ناظرین کی توقعات پر پوری اْترنے میں ناکام رہی۔چند روز قبل ریلیز کی گئی یہ فلم پہلے 5دنوں میں صرف 66 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے جبکہ اس فلم نے ریلیز کے پہلے روز 21 کروڑ بھارتی روپے کمائے تھے، بزنس میں کمیکی وجہ اس پر منفی تبصرے کیے جارہے ہیں۔اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم کلنک میں ’روپ‘ نامی لڑکی کا مرکزی کردار ادا کیا ہے، فلم کے دیگر مرکزی کرداروں میں بالی ووڈ کے مشہور اداکار ورن دھوان، سوناکشی سنہا، ادتیہ رائے کپور، مادھوری ڈکشٹ اور سنجے دت جیسے بڑے نام شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…