منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

معروف امریکی اداکار نکولس کیج شادی کے4دن ہی بیوی سے اکتا گئے‘طلاق دینے کا فیصلہ

datetime 24  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی) معروف امریکی اداکار نکولس کیج نے شادی کے 4دن بعد ہی اپنی بیوی کو طلاق دینے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا جس پراب دلہن نے بھی ایک شرط رکھ دی ہے۔ اداکارنے گزشتہ ماہ اپنی دوست ایریکا کوئیکی کے ساتھ شادی کی تھی جس کے ساتھ ایک سال سے اس کا تعلق چلا آ رہا تھا تاہم شادی کے چار دن بعد ہی اس نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ۔

ابتداء میں تو ایرکا کوئیکی طلاق کے لیے رضامند نہیں تھی لیکن اب وہ بھی راضی ہو گئی ہے تاہم اس نے شرط عائد کر دی ہے کہ اسے ’’سپاؤزل سپورٹ‘‘ (طلاق کے بعد شوہر کی طرف سے بیوی کو دی جانے والی رقم)دی جائے گی اور طلاق کی قانونی کارروائی پر اٹھنے والا خرچ بھی نکولس کیج اسے ادا کرے گا۔رپورٹ کے مطابق نکولس اور 34سالہ ایریکا، جو پیشے کے اعتبار سے ایک میک اپ آرٹسٹ ہے، اپریل 2018ء سے اکٹھے رہ رہے تھے۔ ان کی شادی کی تقریب لاس ویگاس میں ہوئی تھی۔ تاہم چار روز بعد ہی نکولس نے ایریکا پر یہ الزام عائد کر دیا کہ ایریکا کی نظریں میری دولت پر ہیں اور اس نے پیسے کے لیے ہی مجھ سے شادی کی ہے۔ یہ الزام عائد کرتے ہوئے 55سالہ نکولس نے کلارک کاؤنٹی کورٹ میں طلاق کی درخواست دائر کر دی ۔شادی کے بعد نکولس کی ایک ویڈیو بھی منظرعام پر آئی جس میں وہ چیخنے کے انداز میں کہہ رہے ہوتے ہیں کہ میک اپ آرٹسٹ ایریکا میری دولت پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ جس جگہ یہ ویڈیو فلمائی گئی وہاں کے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ نکولس اس قدر غصے میں تھا کہ آپے سے باہر ہو رہا تھا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ اس نے بہت زیادہ شراب پی رکھی ہے۔ویڈیو میں نکولس ایریکا کو یہ طعنہ بھی دے رہا ہوتا ہے کہ ’’تمہارا سابق بوائے فرینڈ نشئی ہے۔‘‘اس پورے کلپ میں ایریکا صرف ایک ہی فقرہ دہرا رہی ہوتی ہے کہ بے بی!میں تمہیں یہ سب کچھ کرنے کے لیے نہیں کہہ رہی ہوں۔واضح رہے کہ نکولس نے 1995ء میں پیٹریشا ارکوئیٹ سے پہلی شادی کی۔ اس کے بعد اس نے مزید دو شادیاں کیں اور ایریکا سے یہ اس کی چوتھی شادی تھی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…