لاہور ( این این آئی)ٹی وی کی معروف اداکارہ لیلیٰ زبیری نے اپنا وزن 15پونڈ کم کر کے خود کو مزید سمارٹ اور خوبصورت بنا لیا ۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ لیلیٰ زبیری اپنے بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے پریشانی سے دوچار تھیں اب انہوں نے اپنے وزن پر کنٹرول کر لیا ہے ۔انہوں نے مختلف ایکسر سائز کر کے حیرت انگیز طور پر ڈیڑھ ماہ میں اپنا 15پونڈ وزن کم کیا ہے جس کی وجہ سے انکے چہرے پر مزید خوبصورتی آگئی ہے جس پر اداکارہ بڑی خوش نظر آرہی ہیں۔