پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

معروف اداکارہ مہوش حیات نے شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی

datetime 17  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) معروف اداکارہ مہوش حیات نے بالآخر شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی اور کہا ہے کہ جو بھی میرا شوہر ہو اسے میرے خودمختار ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔اداکارہ نے ایک نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں اپنی شادی سے متعلق لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے کام سے شادی کر چکی ہوں کیوں کہ ابھی بہت کام ہیں جوکہ میں کرنا چاہتی ہوں اور کچھ حاصل کرنا چاہتی ہوں، میں ایک خود کفیل شخصیت ہوں اور اپنی مالی مدد خود کر سکتی ہوں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اگر مجھے شادی کے لائق میری پسند کا کوئی لڑکا ملتا ہے تو وہ غیر معمولی صلاحیتیوں کا مالک ہو اور اسے میرے خود مختار ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔مہوش حیات نے اپنے ڈریم پراجیکٹ کے حوالے سے بھی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ایکشن سے بھرپور فلم میں کام کرنا پسند کروں گی جو کہ خواتین سپر ہیرو کے حوالے سے ہو، دراصل ہالی ووڈ کے پاس بہت سی سپر ہیرو خواتین ہیں اس لیے ہمارے پاس بھی ایک تو ہونی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…