لاس اینجلس (این این آئی) ہالی ووڈ کی نئی ایکشن تھرلر فلم جان وِک چیپٹر3 کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں ۔ فلم2015کی ایکشن فلم ’’جان وِک‘‘کا تیسرا حصہ ہے.میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالی وڈ کی نئی ایکشن تھرلر فلم جان وِک چیپٹر3 کا نیا ٹریل جاری کہا گہا ہے۔ فلم 2015 کی ایکشن فلم
جان وِک کا تیسرا حصہ ہے جس کی کہانی نشانے بازی کے ایک ماہر کے گِرد گھومتی ہے۔نشانے باز ایک ہائی پروفائل قتل کرنے کے بعد اپنی جان بچانے کیلئے بھاگ دوڑ کرتا ہے۔ فلم میں مرکزی کردار معروف ایکشن ہیرو کیانو رِیوز نبھا رہے ہیں۔ فلم 17مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔