بدھ‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2026 

سر پر سفید بالوں سے زیادہ میری زندگی رنگین ہے‘سلمان خان

datetime 16  اپریل‬‮  2019 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’بھارت‘ کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ اْن کے سر پرموجود سفید بالوں سے زیادہ اْن کی زندگی رنگین ہے۔بھارتی ویب سائٹ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے دبنگ اداکار سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم بھارت کا ایک پوسٹر جاری کیا ہے اور ساتھ میں لکھا ہے کہ ’جتنے سفید بال میرے سر اور داڑھی میں ہیں اْس سے کہیں زیادہ میری زندگی رنگین رہی ہے۔‘ جو اس فلم میں سلمان خان کے مخصوص ڈائیلاگ ہیں۔اپنی اس فلم میں سلمان خان ایک

بوڑھے آدمی کا کردار ادا کرتے نظرآئیں گے۔فلم کایہی پوسٹر سلمان خان کے ساتھ ساتھ فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر اورفلم میں مرکزی کردار ادا کرتی اداکارہ کترینہ کیف نے بھی اپنیٹوئٹر اکاونٹس پر شیئر کیا ہے۔سلمان خان کی فلم بھارت کا پوسٹرمنظر عام پرآتے ہی سوشل میڈیا پر کروڑوں شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔واضح رہے کہ فلم رواں برس جون میں سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی جس میں سلمان خان کے ساتھ کترینہ کیف ، دیشا پتانی، نورا فاتحی اور سْنیل گروور مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…