جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

خاموش فلموں کے کامیڈین چارلی چپلن کی 130ویں سالگرہ منائی گئی

datetime 16  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن /نیویارک (این این آئی)بین الاقوامی شہرت یافتہ مزاحیہ اداکار چارلی چپلن کی130 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔بڑ ے بڑے بوٹ، ڈھیلی پینٹ، تنگ کوٹ، ہٹلر جیسی موچھیں، موٹی موٹی آنکھیں، گھنگھریالے بال، باولر ہیٹ اور ہاتھ میں چھڑی۔ جی ہاں یہ ہیں۔

چارلی چیپلن ! خاموش فلموں کا ایسا کامیڈین جس کے نام سے ہی چہرے پر مسکراہٹ آجاتی ہے۔پانچ سال کی عمر میں اسٹیج پر جلوہ گر ہونے والے اس فنکار کو اپنے ہی ملک برطانیہ میں کوئی پہچان نہ ملی تو اس نے مفلسی کی زندگی چھوڑ کر نیویارک میں اپنے فن سے خوب نام کمایا۔انہوں نے تقریباً سو فلموں میں کام کیا72 فلمیں لکھیں ،7 ڈائریکٹ کیں جبکہ تقریباً 31 فلمیں پروڈیوس کیں، ان کی بطور ڈائریکٹر اور فلمساز 2 فلمیں گولڈ رش اورسٹی لائٹس دنیا میں اب تک بنائی جانے والی 10 بہترین فلموں میں شمار کی جاتی ہیں۔1929 میں پہلی آسکر ایوارڈ تقریب میں انہیں فلم دا سرکس پر بہترین اداکاری، ہدایتکاری ، فلمسازی اور اسکرپٹ میں مہارت پر اسپیشل ایوارڈ سے نوازا گیا،انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی ملا اور حکومت برطانیہ نے انہیں’سر‘ کے خطاب سے بھی نوازا۔25دسمبر 1977کو فن مزاح کا یہ روشن ستارہ جہان فانی سے کوچ کرگیا ، دنیا کی تمام فلم انڈسٹریز میں بہت سے مزاحیہ فنکار، فلمساز اور بہترین ہدایت کار پیدا ہوئے لیکن دنیا اب تک دوسرا چپلن نہیں دیکھ سکی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…