جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

بالی ووڈ فلم’’ مام‘ ‘10مئی کو چین میں تہلکہ مچائے گی

datetime 16  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)نامور پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی کی بالی ووڈ ڈیبیو فلم مام بھارت اور پاکستان سمیت مختلف ممالک کے بعد اب چین میں بھی تہلکہ مچائے گی۔عدنان صدیقی اور سجل علی کی تھرل سے بھرپور پہلی بالی ووڈ فلم مام رواں سال 10مئی کو چینی سینما گھروں میں

نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔اس سے قبل فلم کا روس اورآرمینیا میں پریمیئر منعقد کیا گیا تھا ۔روی اْدیوار کی ہدایتکاری اور بونی کپور کی پروڈیوس کردہ اس فلم مام میں عدنان صدیقی اور سجل علی مشہوربھارتی اداکاری سری دیوی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔فلم کی دیگر کاسٹ میں نوازالدین صدیقی، اکشے کھنا، سشانت سنگھ ، امریتا پوری شامل ہیں۔فلم کی کہانی ماں اوربیٹی کے جذباتی اور خوبصورت رشتے کے گرد گھومتی ہے جس میں سجل علی نے بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار نبھایا ہے۔واضح رہے کہ فلم مام 7جولائی 2017کو ریلیز کی گئی تھی جس نے دنیا بھر سے56کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا اور شائقین کی جانب سے عدنان صدیقی اور سجل علی کی اداکاری کومداحوں کی جانب سے بیحد پسند کیا گیا تھا جبکہ سری دیوی کی یہ آخری فلم ثابت ہوئی اور وہ 24فروری 2018میں اپنے چاپنے والوں کو چھوڑ کر دنیا سے چلی گئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…