بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کوئی انسان گناہ سے پاک ہونے کا دعویٰ نہیں کرسکتا : علی ظفر

datetime 15  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) گلوکار علی ظفر نے کامیاب زندگی کا فلسفہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی انسان مکمل نہیں ہے اور نہ ہی کوئی یہ دعویٰ کرسکتا ہے کہ اس نے زندگی میں کوئی گناہ نہیں کیا لیکن انسان کو ہمیشہ اچھا بننے کی کوشش کرتے رہنا چاہئے۔علی ظفر نے ثمینہ پیرزادہ کے آن لائن شو میں اپنے دل کی وہ تمام باتیں کیں جو آج تک ان کے مداحوں کو ان کے بارے میں معلوم نہیں تھیں۔

علی ظفر نے بتایا کہ وہ تین بھائی ہیں اور علی ظفر تینوں میں سب سے بڑے ہیں، بچپن میں علی بہت شرمیلے بچے تھے جو نہ تو زیادہ دوست بناتے ہیں اورنہ ہی لوگوں میں گھلتے ملتے ہیں۔علی ظفر نے اپنی پہلی محبت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں پہلی بار اپنی ایک کلاس فیلو سے محبت ہوئی تھی لیکن وہ شرمیلے پن کی وجہ سے کبھی اظہار نہیں کرسکے۔ ان کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے تھا لہٰذا انہیں بہت جلدی اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہوگیا تھا۔ اس لیے انہوں نے بہت چھوٹی عمر میں پینٹینگز بنا کر پیسے کمانے شروع کردئیے۔علی ظفر نے اپنی اہلیہ عائشہ فاضلی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ عائشہ سے ان کی ملاقات بھی اسی ہوٹل میں ہوئی تھی جہاں وہ پیٹنگز بناتے تھے۔ عائشہ ان سے اپنا اسکیچ بنوانے آئی تھیں اور اسکیچ بناکر علی نے اپنا فون نمبر بھی انہیں دے دیا تھا۔ عائشہ کی جو خصوصیت انہیں پسند ہے وہ یہ ہے کہ عائشہ بالکل ایک فرشتہ نما انسان ہیں ان کے دل میں سب کے لیے بہت رحم ہے۔ میرا ماننا ہے کہ انسان کو ایسی خاتون سے ہی شادی کرنی چاہیے جو رحم دل ہو تاکہ یہ رحمدلی آگے بچوں میں بھی منتقل ہوجائے۔علی ظفر نے کامیاب زندگی کا فلسفہ بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ہم ابھی انسان بنے نہیں ہیں بلکہ انسان بننے کے عمل سے گزررہے ہیں اور یہ عمل اس وقت مکمل ہوگا جب ہم میں شعور آجائے گا۔ تمام والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی اتنی اچھی تربیت کریں کہ وہ بڑے ہوکر دنیا میں انسانیت پھیلائیں جس دن یہ ہوگیا اسی دن ہم میں شعور آجائے گا۔ تمام لوگوں کو اچھا انسان بننے کی کوشش کرنی چاہئے کوئی انسان مکمل نہیں ہوتا اور نہ ہی کوئی یہ دعویٰ کرسکتا ہے کہ اس نے کوئی گناہ نہیں کیا لیکن ہمیں ہمیشہ ایک اچھا انسان بننے کی کوشش کرتے رہنا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…