بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھتی ہوں ،سمجھ سے بالا تر ہے لوگ پھر بھی تنقید کیلئے آپ کا چناؤ کر لیتے ہیں : مہوش حیات

datetime 14  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)نامور اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ چیلنجنگ کردار نبھانا میرا شوق ہے ،ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھتی ہوں لیکن سمجھ سے بالا تر ہے کہ لوگ پھر بھی تنقید کیلئے آپ کا چناؤ کر لیتے ہیں اور ایسے لوگوں کیلئے صرف ہدایت کی دعا ہی کی جا سکتی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں مہوش حیات نے کہا کہ موجودہ دور میں جب قدم قدم پر مقابلے کا رجحان ہے کیا آپ سفارش سے کام حاصل کر سکتے ہیں ۔ میں نے جو مقام حاصل کیا ہے اس کے پیچھے مسلسل انتھک محنت ہے اور پھر مجھے اس کا پھل ملا ۔

اداکارہ نے کہا کہ کسی بھی پراجیکٹ میں کردار کو اچھی طرح پرکھے بغیر کام کرنے کی حامی نہیں بھرتی اور جب میں ارادہ کر لیتی ہوں تو پھر اس کردار کو دل سے نبھاتی ہوں ۔ مہوش حیات نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں حسد اور بغض اپنی انتہا پر ہے لیکن میں نے ہمیشہ ایسے لوگوں سے دور رہنے کی کوشش کی ہے ۔ کام سے کام رکھتی ہوں لیکن حیرانی ہے کہ لوگ پھر بھی تنقید کیلئے آپ کا چناؤ کر لیتے ہیں ۔ ایسے لوگوں کیلئے بددعا تو نہیں کرسکتی البتہ ان کیلئے ہدایت کی دعا ہی کی جا سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…