ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

بیرون ملک گمنامی کی زندگی گزارنے والے مقبول پاکستانی فنکار

datetime 14  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)قدرت نے پاکستانی فنکاروں کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے جو اپنی جاندار اداکاری کے باعث نا صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک مقیم لوگوں کے دلوں میں بھی بستے ہیں، لیکن افسوس کی بات ہے کہ ہم اپنے ان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل فنکاروں کو وہ عزت نہ دے سکے جن کے وہ حقدار ہیں۔نوے کی دہائی کے مقبول ترین ڈرامے’’دھواں‘‘ سے کون واقف نہیں اْس وقت اِس ڈرامے نے نا صرف

مقبولیت کے ریکارڈ توڑے تھے بلکہ ڈرامے میں موجود ہر کردار کو انفرادی مقبولیت اور پہچان حاصل ہوئی تھی۔ ڈرامے کے مصنف و مرکزی اداکار عاشر عظیم اپنی جاندار اداکا ری کے باعث آج بھی لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں۔ قدرت نے انہیں بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے لیکن آج ہم ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے بجائے ان کی شوبز کے لیے خدمات کو فراموش کرچکے ہیں۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ شوبز انڈسٹری میں آج انہیں بے تحاشا کام ملتا لیکن وہ آج عاشر عظیم کینیڈا میں گمنامی کی زندگی گزارتے ہوئے ٹرک چلاکر گزر بسر کررہے ہیں۔گلوکار عالمگیر کو پاکستانی پاپ میوزک کا عملبردار بھی کہاجاتاہے، عالمگیر اپنے منفرد گیتوں اور انداز کی وجہ سے ملک کے پہلے پاپ گلوکار بن کر ابھرے۔ انہوں نے امریکا اور یورپ سمیت متعدد ممالک میں کئی کامیاب شوز کیے، امریکا اوربرطانیہ میں انہیں بہت پزیرائی ملی۔عالمگیر گزشتہ کئی برسوں سے امریکا میں قیام پزیر ہیں۔ انہوں نے ابتدا میں پاکستانی گیتوں کے ساتھ، ہندوستانی گلوکاروں اور ایلوس پریسلے کے گیت گا کر شہرت حاصل کی، بعد ازاں انہوں نے اپنے گیت بھی گانے شروع کیے۔ ان کے مشہور گیتوں میں ’دیکھا نہ تھا کبھی ہم نے یہ سما‘، ’میں ہوں البیلا راہی‘،’میں نے تمہاری گاگر سے کبھی پانی پیاتھا یاد کرو‘،’دیکھ تیرا کیارنگ کردیا ہے‘وغیرہ شامل ہیں۔نوے کی دہائی کے مقبول ترین ڈراما سیریل ’’الفا براوو چارلی‘‘ میں کیپٹن کاشف کرمانی کا کردار نبھانے والے کیپٹن عبداللہ محمود نے اپنے کردار سے پاکستانیوں کے دل میں جگہ بنالی تھی۔ کیپٹن عبداللہ نے پاک فوج سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد بیرون ملک مقیم ہونے کو ترجیح دی اور وہ اب بھی وہیں ہیں تاہم ان کے مداح آج بھی انہیں بے حد یاد کرتے ہیں۔ اداکارہ شہناز میں وقت کے ساتھ بہت زیادہ تبدیلی آئی ہے۔گلوکار تحسین جاوید بھی

اپنے زمانے کے مقبول ترین گلوکار تھے، تاہم وہ بھی دیگر فنکاروں کی طرح امریکا منتقل ہوگئے اور وہیں رہائش پزیر ہیں لیکن وہ اکثروبیشتر پاکستان آتے رہتے ہیں۔ تحسین جاوید کے مقبول گیتوں میں اداکار جاوید شیخ اورنیلی پر فلمایا گیا گانا ’دل ہوگیا ہے تیرا دیوانہ‘ آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں محفوظ ہے۔ مداحوں کو تحسین جاوید کی کمی بہت محسوس ہوتی ہے۔پاکستانی فلمی صنعت کو بے شمار لازوال گیت دینے والے لیجنڈ موسیقار سہیل رانا نوے کی

دہائی میں کینیڈا منتقل ہوگئے۔ انہوں نے کینیڈا منتقل ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کے لیے کینیڈ امنتقل ہونے کا فیصلہ کیا، لیکن جب بھی پاکستان مجھے بلائے گا میں واپس ضرور آؤں گا۔ سہیل رانا نے فلم انڈسٹری کوچھوڑنے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا فلمی صنعت کو خیرباد کہنے پر انہیں پچھتاوا ہوتا ہے کیونکہ فلم ایک آرٹ ہے جہاں آپ اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…