منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ماہرہ خان نے فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ میں اپنے گانے کی پہلی جھلک جاری کردی

datetime 14  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) معروف اداکارہ ماہرہ خان نے آنے والی فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں شامل اپنے گانے کی پہلی جھلک جاری کردی۔ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کے لیے گیت ’مورے سیاں‘ کی یہ پہلی تصویر ٹویٹر پر جاری کی ہے جس میں ماہرہ ایک خوب صورت جگہ کے وسط میں سرخ عروسی جوڑا زیب تن کیے بیٹھی ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ اْن کا یہ انداز اور لباس امراؤ جان ادا سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔ماہرہ خان نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں خوشی

کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بہت کچھ اظہا رکرنا چاہتی ہوں لیکن میں اپنے اس گانے کے بارے میں صرف یہی کہوں گی یہ محبت اور لگن کا پھل ہے اس گانے کی یہ جھلک میری اور عاصم رضا کی طرف سے آپ لوگوں کے لیے ہے۔واضح رہے کہ عاصم رضا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں شہریار منور اور مایا علی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ ماہرہ خان اس فلم میں معاون اداکارہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم رواں سال عید الاضحیٰ پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…