منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اپنی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ، اب ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھاتی ہوں جو سکون ذکر خدا ہے وہ کسی اور چیز نہیں : اداکارہ نور

datetime 13  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)نامور اداکارہ نور نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی زندگی میں ہی خدا سے اپنی غلطیوں کی معافی مانگ لینی چاہیے ،جو سکون ذکر خدا ہے وہ کسی اور چیز نہیں ،رمضان المبارک میں دین کے حوالے سے کسی شو کی پیشکش ہوئی تو اس میں ضرور حصہ لوں گی ۔انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام میں عورتوں کو بڑی عزت و احترام دیا گیا ہے، مگر ہمارے ہاں اس کے برعکس دیہی علاقوں میں عورت سے غلامانہ سلوک کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انسان کو اپنی زندگی میں ہی اپنی کوتاہیوں

اور غلطیوں کی معافی مانگ لینی چاہیے کیونکہ زندگی بڑی مختصر ہے ،پھر انسان کومہلت ملتی ہے کہ نہیں یہ کسی کو نہیں پتہ ۔میری خدا سے دعا ہے کہ وہ سب کی بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے ۔نور نے کہا کہ ہر انسان اپنی زندگی میں غلطیاں کرتا ہے مگر سمجھدار انسان وہی ہے جو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھے ، میں نے بھی اپنی زندگی میں بہت سی غلطیاں کیں اور اب آکر اپنی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔مستقبل کے حوالے سے قدم بڑا سوچ سمجھ کر اٹھاتی ہوں ، میں ایک پرسکون زندگی بسر کررہی ہوں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…