نیو یارک (این این آئی) ہالی ووڈ ہارر سائنس فکشن فلم ڈیڈ ٹریگر کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔ائیک کف کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے خطرناک وائرس پر مبنی ہے جو کروڑوں لوگوں کی جانیں لے لیتا ہے جس کے بعد حکومت اس سے نمٹنے کیلئے ایک ویڈیو
گیم تیار کرتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں ڈولف لینڈگرن،آٹمن ریسر،رومیو ملر،ایسایہ واشنگٹن،ٹمارہ بران اور برینڈن بیمر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔کرس کونوور اور اسٹینلے پریسچوٹی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم3مئی کو سینماء گھروں میں دھوم مچائیگی۔