منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

فلم انڈسٹری کی بحالی فرد واحد کے بس کی بات نہیں ،حکومت کو بھی سپورٹ کرنا چاہیے : اداکار ببرک شاہ

datetime 13  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) معروف اداکار ببرک شاہ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی فرد واحد کے بس کی بات نہیں بلکہ اس کے لئے حکومت کو بھی سپورٹ کرنا چاہیے ، فلم انڈسٹری کے بحران کی بے شمار وجوہات ہیں جن میں نان پروفیشنل پروڈیوسروں اور ہدایتکاروں کا سب سے بڑا ہاتھ ہے مگر اب سے بحث میں الجھنے کی بجائے ہمیں مستقبل کی طرف دیکھنا چاہیے ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری کو کوئی ایک شخص بحال نہیں کر سکتا بلکہ اس کے لئے مشترکہ طور پر جدوجہد کرنی ہو گی ۔ اس کے ساتھ وفاقی

اور صوبائی حکومتوں کو فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے آگے آنا ہو گا تب جا کر ہم دوبارہ انڈسٹری کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر سکتے ہیں ۔ ببرک شاہ نے کہا کہ کراچی میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں مگر وہاں سے فلمیں بننے سے ہرگز یہ تاثر نہیں لیا جا سکتا کہ پاکستان فلم انڈسٹری بحال ہو گئی ہے ، جب تک لاہور کے سٹوڈیو آباد نہیں ہوں گے اس وقت تک فلم انڈسٹری کی بحالی مشکل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد اور میں نے فلم انڈسٹری کی خدمت کی ہے اور جب بھی میری ضرورت ہو گی میں اس انڈسٹری کے لئے دل و جان سے حاضر ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…