منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات امیتابھ بچن پر برس پڑیں

datetime 12  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) نامورپاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو فلم میں پاکستانی بننے سے انکارکرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ بگ بی کے اس اقدام نے سخت مایوس کیا۔دوروز قبل بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی جانب سے پاک بھارت تعلقات پرمبنی فلم میں پاکستانی شخص کا کردارادا کرنے سے انکارکرنے پر پاکستان میں موجود ان کے مداحوں کو سخت مایوسی ہوئی تھی۔

امیتابھ بچن کے چاہنے والوں کو امید نہیں تھی کہ وہ کشیدگی کے اس ماحول میں امن کا سفیر بننے سے انکارکردیں گے۔امیتابھ کے اس اقدام سے مایوس ہونے والوں میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات بھی شامل ہیں جنہوں نے امیتابھ کے فیصلے پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگریہ خبر درست ہے تو امیتابھ کے اس اقدام سے سخت مایوسی ہوئی ہوں۔ فلموں میں ایک دوسرے کو آپس میں جوڑنے کی طاقت ہوتی ہے، جب کشیدگی عروج پر ہو تو فلمیں پْل کا کام کرتی ہیں۔ مجھے امید ہے کہ بالی ووڈ کے مستقبل کے بارے میں جذباتی گفتگوسے پہلے ہم احتیاط سے کام لے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ بالی ووڈ کے آسکرایوارڈ یافتہ ساؤنڈ ڈیزائنرریسول پوکوٹی نے ہدایت کاری کے میدان میں ڈیبیو کرتے ہوئے پاک بھارت تعلقات پر فلم بنانے کا اعلان کیا تھا جس میں امیتابھ بچن کو پاکستانی شخص کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم ابتدا میں بگ بی اپنے کردار کو لے کر بہت پْرجوش تھے لیکن پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے بعد امیتابھ اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئے اورپاکستانی بننے سے ہی انکار کردیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…