ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

عالیہ بھٹ کی پرفارمنس اوسط درجے کی ہے : کنگنا رناوت

datetime 12  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)ایسا لگتا ہے کہ کنگنا رناوت نے عالیہ بھٹ کی معافی قبول نہیں کی ہے، اسی لئے ایک اور حملہ کرتے ہوئے فلم ’گلی بوائے‘ میں عالیہ بھٹ کی پرفارمنس کو اوسط درجے کی قرار دے دیا۔بھارتی اخبار کے مطابق ایک ویب سائٹ نے حال ہی میں پول کرایا۔

جس میں لوگوں سے 2019ء میں اب تک کسی بھی اداکارہ کی بہترین پرفارمنس کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔منی کرنیکا میں پرفارمنس پر کنگنا رناوت 37فیصد ووٹ کے ساتھ آگے رہیں جبکہ عالیہ بھٹ کو 33فیصد ووٹ ملے۔کنگنا رناوت سے جب عالیہ بھٹ کو ہرانے سے متعلق پوچھا گیا تو جواب دیا کہ ’’ گلی بوائے میں پرفارمنس پر موازنہ کرنے پر مجھے شرمندگی محسوس ہورہی ہے، اْس میں ہرانے والا کیا تھا۔۔۔اوسط درجے کے کام کو سراہنا بند کریں ورنہ پسندیدگی کی شرح کبھی نہیں بڑھے گی۔اس سے قبل کنگنا رناوت نے عالیہ بھٹ اور دیگر اسٹارز پر الزام لگایا تھا کہ وہ مجھے اپنے پریمیرز میں شرکت کے لئے تو کہتے ہیں لیکن جب میری کسی فلم کا پریمئر ہوتا ہے تو اْس میں نہیں آتے۔اس کے جواب میں عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتی کہ وہ مجھے ناپسند کرتی ہیں۔ میں نے جو کچھ کیا وہ جان بوجھ کر اْنہیں اپ کرنے کے لئے نہیں کیا، میں اْن سے ذاتی طور پر معذرت کرتی ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…