جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

اداکار عدنان صدیقی نے انور مقصود کو ملک کا ایک عظیم اثاثہ قرار دیدیا

datetime 12  اپریل‬‮  2019 |

کیلفورنیا(این این آئی)پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے لیجنڈ رائٹر انور مقصود کو جذبات سے بھرپور خراج تحسین پیش کیا ساتھ ہی ان کی رہنمائی اور تجربے کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا ہے۔عدنان صدیقی نے انسٹا گرام پر اپنی ایک سیلفی پوسٹ کی ہے جس کے عقب میں انور مقصود اپنی پینٹنگ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کے ساتھ ایک تحریر لکھتے ہوئے

انہوں نے انور مقصود کو ملک کا ایک عظیم اثاثہ قرار دیا ہے۔عدنان صدیقی نے یہ بھی لکھا کہ کسی ایسے شخص کے لیے شایانِ شان الفاظ کا چناؤ قدرے مشکل ہوتا ہے جس نے حقیقتاً آپ کو صفر سے سکھایا ہو، مجھے انور مقصود نے دریافت کیا جنہیں میں پیار سے ’انور ماموں‘ کہتا ہوں، بہت سال قبل مجھے ان کے ڈرامے ’خوابوں کی زنجیر‘ میں کام کرنے کا موقع ملا اس کے بعد میری پہلی ڈرامہ سیریل ’عروسہ‘ منظرِ عام پر آئی، انہوں نے ہی مجھے زندگی کی پہلی فلم کی پیشکش کی اور میں نے کراچی سے لاہور تک کا سفر کیا تاہم میں اس میں اپنا کردار جاری نہ رکھ سکا جو ایک الگ بات ہے۔عدنان صدیقی نے مزید لکھا کہ ’میں ہمیشہ سے ہی انور مقصود کا بے حد شکر گزار رہوں گا کیونکہ انہوں نے مجھے بہت شعور دیا۔ اگرچہ ہم انڈس اسپتال کے لیے ساتھ محو سفر ہیں لیکن اس سفر میں نہ صرف ان کی عظمت کے پہلو سامنے آئے بلکہ میں نے دیکھا کہ لوگ ان کی ایک جھلک دیکھنے کے منتظر رہتے ہیں۔ میں اس کا مشاہدہ کررہا ہوں کہ وہ اپنے فکاہیہ اور پرمزاح انداز سے کس طرح لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے ہیں۔ انورماموں! آپ کا بہت شکریہ کہ یہ سفر میری زندگی کا ایک یادگار سفر بھی ہے‘۔واضح رہے کہ عدنان صدیقی اس وقت انور مقصود کے ساتھ امریکا کے دورے پر ہیں جہاں وہ فلاحی ادارے، انڈس اسپتال کے لیے عطیات جمع کرنے کے لیے امریکا کے کئی شہروں میں پروگرام منعقد کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…