ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

اداکارہ کو ہراساں کرنے کے الزام کا کیس: آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار جیفری رش نے جیت لیا

datetime 12  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی)آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار 67 سالہ جیفری رش نے آسٹریلوی اخبار پر دائر کیا گیا ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔اداکار نے گزشتہ برس آسٹریلوی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ پر جھوٹی خبر شائع کرنے کے بعد ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔آسٹریلوی اخبار نے نومبر 2017 میں جیفری رش کے خلاف صفحہ اول پر رپورٹ شائع کی تھی، جس میں ان پر ایک اداکارہ کے حوالے سے ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

آسٹریلوی اخبار میں شائع رپورٹ میں جیفری رش کی ساتھی اداکارہ ایرین نارولز کا حوالہ دے کرآسکر ایوارڈ یافتہ اداکار پر سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔یہ رپورٹ عین اس وقت شائع کی گئی تھی جب دنیا بھر میں خواتین کو ہراساں کرنے کے حوالے سے ’می ٹو مہم‘ کا آغاز ہوا تھا۔می ٹو مہم کا آغاز اکتوبر 2017 میں پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کیخلاف بیک وقت 100 خواتین کے سامنے آنے کے بعد ہوا تھا۔ہولی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کیخلاف متعدد معروف اداکاراؤں نے بھی ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے، جس کے بعد ان کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔می ٹو مہم نے جہاں امریکا اور برطانیہ میں تہلکہ مچا دیا تھا، وہیں اس نے آسٹریلیا، جرمنی، فرانس، بھارت اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور اس مہم کے سلسلے میں آسٹریلوی اخبار نے جیفری رش کے خلاف رپورٹ شائع کی تھی۔جیفری رش کے خلاف شائع کی گئی رپورٹ میں اداکارہ ایرین نارولز نے الزام عائد کیا تھا کہ 67 سالہ اداکار نے انہیں اسٹیج ڈرامے کے دوران کام کرتے وقت ہراساں کیا تھا۔اداکارہ کی جانب سے الزامات عائد کیے جانے کے کچھ دنوں بعد ہی جیفری رش نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دسمبر 2017 میں عدالت سے رجوع کرلیا تھا۔خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق جیفری رش کی جانب سے دائر کی گئی اخبار کیخلاف ہتک عزت کی درخواست پر اگست 2018 میں ٹرائل شروع ہوا اور نومبر 2018 کے اختتام تک ٹرائل اختتام پذیر ہوا۔عدالت نے ٹرائل کے اختتام پر ہتک عزت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جسے 11 اپریل 2019 کو سنایا گیا۔فیصلے میں عدالت نے جیفری رش کے خلاف لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف پیش کیے گئے تمام ثبوتوں کو ناکافی قرار دیا۔عدالت نے جیفری رش کے

خلاف لگائی گئی رپورٹ کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے اسے اداکار کے لیے مالی نقصان کا سبب بھی قرار دیا۔ عدالت نے اخبار کو حکم دیا کہ وہ اداکار کو ہرجانے کے طور پر 6 لاکھ 10 ہزار امریکی ڈالر فراہم کرے۔عدالت نے قرار دیا کہ اخبار کی جانب سے جھوٹی رپورٹ شائع کیے جانے کے بعد 67 سالہ اداکار کو مالی نقصان پہنچا اور انہیں کئی کاموں سے فارغ کردیا گیا۔خیال رہے کہ جیفری رش کے خلاف ایک اور ساتھی اداکارہ یائل اسٹون نے بھی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…