منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ارمینہ خان نے ڈیٹنگ ایپ استعمال کرنے کے حوالے سے وضاحت کردی

datetime 12  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)شوبز، اسپورٹس اور دیگر عوامی شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹس اور سوشل شیئرنگ ایپلی کیشنز کا استعمال کیا جانا کوئی نئی بات نہیں۔تاہم بعض شخصیات کچھ ڈیٹنگ ایپس بھی استعمال کرتی ہیں جب کہ کئی نامور شخصیات کے نام اور تصاویر کے ساتھ ڈیٹنگ سائٹس اور ایپلی کیشنز پر بے تحاشہ جعلی اکاؤنٹس بھی موجود ہوتے ہیں۔ڈیٹنگ ایپ ’ٹنڈر‘ کا شمار بھی ایسی ایپلی کیشنز میں ہوتا ہے۔

جہاں پر متعدد پاکستانی آرٹسٹوں کے نام اور تصاویر سے جعلی اکاؤنٹس موجود ہیں اور کئی لوگ ان اکاؤنٹس کو اصلی اکاؤنٹ بھی تسلیم کرلیتے ہیں۔اداکارہ ارمینہ خان نے بھی ’ٹنڈر‘ پر اپنے نام سے موجود اکاؤنٹ سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے مداحوں پر واضح کیا ہے کہ وہ جعلی اکاؤنٹ ہے اور وہ اس ایپ کو استعمال ہی نہیں کرتیں۔ارمینہ خان نے یہ وضاحت ایک ٹوئیٹ کے ذریعے اس وقت دی جب ایک مداح نے انہیں ’ٹنڈر‘ پر موجود ان کے جعلی اکاؤنٹ سے متعلق آگاہ کیا۔مداح نے اداکارہ کو پرائیوٹ میسیج میں بتایا کہ ’ٹنڈر‘ پر ان کا جعلی اکاؤنٹ موجود ہے اور ساتھ ہی مداح نے یہ بھی لکھا کہ انہیں امید ہے کہ اداکارہ کو اس بات کا علم ہوگا۔مداح کی جانب سے معلومات دیے جانے کے بعد اداکارہ نے اپنے مختصر ٹوئیٹ میں بتایا کہ وہ ٹنڈر استعمال نہیں کرتیں اور وہ منگنی شدہ زندگی خوش گزار رہی ہیں۔ساتھ ہی اداکارہ نے وضاحت کی کہ ان کے اسنیپ چیٹ، ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر اصلی اکاؤنٹ موجود ہیں، باقی دیگر ایپس اور سائٹس پر موجود ان کے جعلی اکاؤنٹس سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…