جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

راحت فتح علی خان کا ضرورت مند فنکاروں کے لیے ٹرسٹ قائم کرنے کا فیصلہ

datetime 10  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان اور بین الاقوامی میوزک پروڈیوسر سلمان احمد نے ضرورت مند فنکاروں اور ہنرمندوں کے لیے ٹرسٹ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اس ٹرسٹ کے ذریعے ایسے فن کاروں کی ان کی دہلیز پر جا کر مدد کی جائے گی جن کے پاس کام نہیں ہے یا وہ مالی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں جب کہ ٹرسٹ میں صف اول کے کھلاڑیوں، فنکاروں اور ممتاز شخصیات کو شامل کیا جائے گا۔استاد راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ میں

پاکستان کے ایک ایک فن کار سے محبت کرتا ہوں اور سلمان احمد نے فن کاروں کے لیے جو ٹرسٹ بنایا ہے ہم ان کے ساتھ ہیں کیوں کہ مجھے بھی ان سے بہت پیار ملا ہے۔ٹرسٹ کے نگران چیئرمین سلمان احمد نے بتایا کہ ہم کسی سے فنڈز ریزنگ نہیں کریں گے، ایسے فنکار جن کے پاس کام نہیں ہے یا وہ علیل ہیں ان کی مالی مدد خود کریں گے کیوں کہ فنکار ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں وہ ساری زندگی ملک اور قوم کی خدمت میں گزار دیتے ہیں ہم ان کی قدر نہیں کریں تو کون کرے گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…