ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

بالی ووڈ فنکاروں کوپاکستانی اداکاروں کی یاد ستانے لگی

datetime 10  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحا(این این آئی) نامور بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے پاکستانی اداکار فواد خان کو بہتر ین اداکار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک بار پھر فواد خان کے ساتھ کام کرناچاہتی ہیں۔پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حکومت کا پاکستان کے لیے بغض اورکینہ کھل کرسامنے آیا اور مودی سرکار نے

نفرت کی انتہا کرتے ہوئے پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کردی۔ لیکن بھارتی حکومت بالی ووڈ فنکاروں کے دل سے پاکستانی فنکاروں کی محبت نہ نکال سکی۔ اپنی حکومت کے برعکس بالی ووڈ فنکار نہ صرف پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں بلکہ ان سے بے حد متاثر بھی ہیں۔نامور بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اورپاکستان کے خوبرو اور پْرکشش اداکار فواد خان 2014 میں فلم ’’خوبصورت‘‘میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں دونوں کی جوڑی نے باکس آفس پر دھوم مچادی تھی۔ حال ہی میں گلف ٹائمز کو دئیے گئے انٹرویو میں سونم کپور نے ایک بار پھر فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، فواد خان اچھے اداکار ہیں، اسکرین پر ہم دونوں کی کیمسٹری بہترین تھی میں فواد خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہتی ہوں۔واضح رہے کہ دوروز قبل اداکارہ عالیہ بھٹ نے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستانی اداکارہ صنم سعید سے بہت زیادہ متاثرہیں اور فلم ’’کلنک‘‘ میں اپنے کردار کو بہترین انداز میں ادا کرنے کے لیے انہوں نے صنم سعید کی اداکاری سے بہت کچھ سیکھا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…