ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

معروف گلوکارو اداکارعلی ظفر کے مداحوں اورطالب علموں کو مفید مشورے

datetime 9  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے طالب علموں کو امتحانات کے دباؤ سے بچنے کا گر بتا دیا۔علی ظفر کے مداح پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود ہیں، وہ اپنے مداحوں سے قریب رہتے ہیں اور اْن کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے سوشل میڈیا پر ہمہ وقت موجود رہتے ہیں۔ انہوں نے ان دنوں امتحانات دینے والے طالب علموں کو امتحان کے دباؤ سے بچنے کا نسخہ بھی بتا دیا ہے۔ٹوئٹر پر علی ظفر کے مداح نے اْن سے سوال پوچھا کہ مشورہ دیا جائے کہ امتحانات کے دباؤ (پریشر) سے کس طرح بچا جائے ؟ جس پر

علی ظفر نے مداح کے پوچھے گئے سوال پر فوری جواب دیتے ہوئے کہا کہ پریشر صرف کوکر کو لینا چاہیے آپ صرف امتحان دیں۔رز نامی ایک مداح نے علی ظفر سے یہ بھی پوچھا کہ آپ کس طرح اپنی زندگی میں پرجوش رہتے ہیں کیوں کہ میں زندگی میں مشکل حالات سے گزر رہی ہوں اس لیے کیا آپ کے کچھ الفاظ میری مدد کرسکتے ہیں ؟علی ظفر نے پریشان مداح کو جواب دیا کہ اپنی تمام تر توجہ مثبت پہلو پر مرکوز رکھیں اور ایسی کسی چیز کو اس بات کی اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کا حوصلہ کم کردے اور آپ کو دکھ دے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…