ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ایشین فلم فیسٹیول میں ’’پنکی میم صاب‘‘ کے نام ایوارڈ

datetime 9  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)گزشتہ برس ستمبر میں ریلیز ہونے والی فلم ’پنکی میم صاب‘ نے برطانیہ میں ہر سال ہونے والے ’یو کے ایشین فلم فیسٹیول‘ میں ایوارڈ جیت لیا۔’پنکی میم صاب‘ کو بہترین آڈینس 2019 کے ایوارڈ سے نوازا گیا، جب کہ فلم کی لندن اور ایڈن برگ سمیت متعدد شہروں میں خصوصی نمائش بھی کی گئی۔

رواں برس یوکے ایشین فیسٹیول کا 21 واں شو تھا، فیسٹیول کا آغاز گزشتہ ماہ 27 مارچ کو ہوا تھا۔فیسٹیول کے اختتام پر 7 اپریل کو ایوارڈ تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں پاکستانی فلم سمیت ایشیا کے دیگر ممالک کی فلموں کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ایوارڈ تقریب میں اداکاروں اور فلم سازوں کو بھی خصوصی ایوارڈز دیے گئے۔یوکے ایشین فلم فیسٹیول میں بھارت، پاکستان، نیپال، بنگلادیش اور برطانیہ میں رہنے والی ایشین کمیونٹی سمیت دیگر ایشیائی ممالک کی شوبز شخصیات نے شرکت کی۔’یو کے فلم فیسٹیول‘ برطانیہ کی غیر منافع بخش تنظیم ’ٹنگس آف فائر‘ کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے، اس فلم فیسٹیول کو پہلے لندن ایشین فلم فیسٹیول کے نام سے منعقد کیا جاتا تھا، تاہم بعد ازاں اس کا نام تبدیل کرکے یوکے ایشین فلم فیسٹیول رکھ دیا گیا۔گزشتہ برس اسی فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم ’کیک‘ کو ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔اس بار ’پنکی میم صاب‘ کو ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا، جب کہ اس فلم کے علاوہ بھی رواں برس کئی پاکستانی فلمیں شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب گئی تھیں۔’پنکی میم صاب‘ کو دبئی کی فلم پروڈکشن کمپنی شاز میڈیا کے بینر تلے ریلیز کیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…