لوگوں کی مشکلات دیکھ کر بہت تکلیف ہوتی ہے ، خدا کی ذات نے استطا عت دی تو این جی او بناؤں گی : صباء قمر

8  اپریل‬‮  2019

لاہور(این این آئی) معروف اداکارہ صباء قمر نے کہا ہے کہ مجھے لوگوں کی مشکلات دیکھ کر دلی تکلیف ہوتی ہے ، خدا کی ذات نے استطا عت دی تو انکی مدد کیلئے این جی او بناؤں گی ،میں نے بھی سخت مشکلات کا دور دیکھا ہے اور مجھے احساس ہے کہ جب انسان پر مشکلات ہوں تو حالات کس طرح کٹھن گزرتے ہیں ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستان ایک اسلامی اور فلاحی ریاست ہے ۔

یہاں پر کم آمدنی والے طبقوں کے لئے حکومت کو ایک جامع پروگرام ترتیب دینا چاہیے ۔بے روزگار لوگوں کو جب تک ملازمت نہ ملے ان کے گھر تک وظیفے کا سلسلہ شروع ہونا چاہیے ۔ انہو ں نے کہا کہ غلط کام بھی غربت کی وجہ سے ہوتے ہیں مگر میں اس کی ہرگز حمایت نہیں کرتی کہ کسی کے گھر میں غربت ہے تو وہ چوری شروع کر دے، انسان محنت مزدوری کرے تو خدا کی ذات اس میں برکت ڈالتی ہے ۔ صباء عمر نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں بڑا مشکل دور دیکھا ہے اور مشکلات کا بڑی جرات مندی سے مقابلہ کیا تو خدا کی ذات نے اسکا اجر بھی دیا ،مشکلات کے دور سے گزر کر آج پرسکون زندگی بسر کررہی ہوں اور وہ تمام نعمتیں خدا کی ذات نے عطاء کی ہیں جس کی انسان کو خواہش ہوتی ہے ۔ مگر میرے اندر انسانیت کا درد آج بھی موجود ہے ، میری خواہش ہے کہ اپنے غریب بہن بھائیوں کے لئے کچھ کر وں۔مجھے جب بھی خدا کی ذات نے موقع دیا تو ایک ایسی این جی او بناؤں گی جس میں بے روزگار اور غریبوں کے روزگار کا اہتمام کی جائے اور مالی مدد بھی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ والدین کا احترام ضروری ہے جس نے والدین کا احترام نہیں کیا وہ زندگی میں کبھی کامیاب نہیں ہوا ۔ میں اپنی نوجوان نسل کو یہی پیغام دوں گی کہ وہ اپنے والدین کی عزت و احترام اور قدر کریں یہ خدا کی طرف سے انسان کے لئے سب سے عظیم تحفے ہیں اور انکی حفاظت ضروری ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…