ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

معروف امریکی اسٹار پاکستانی گلوکاروں کی مداح نکلیں

datetime 8  اپریل‬‮  2019 |

نیویارک (این این آئی)معروف ہالی ووڈ اسٹار جاڈا پنکیٹ اسمتھ پاکستانی گلوکاروں کی مداح ہیں اور صوفی موسیقی سننا پسند کرتی ہیں۔جیڈا اسمتھ ادکارہ اور گلوکارہ ہونے کے ساتھ معروف اداکار ول اسمتھ کی اہلیہ بھی ہیں اور ایک حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کے کوک اسٹوڈیو کے گانے کو شیئر کیا۔پوسٹ میں انہوں نے لکھا عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان صوفی موسیقی کے لیے میری دو پسندیدہ آوازیں ہیں، اس گانے چھاپ تلک کو یوٹیوب پر جاکر دیکھیں، یہ بہت خوبصورت ہے۔

انہوں نے ان دونوں کو اپنا پسندیدہ قرار دیا اور اس پووسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے جاڈا کے خیالات کو سراہا۔ایک صارف نے امریکی اداکارہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کو مثبت انداز سے پیش کرنا اچھا لگا، خصوصاً اس وقت جب میڈیا اور مخالف ممالک ملک کے بارے میں منفی خبریں پھیلارہے ہیں۔اردو نہ سمجھنے والے افراد نے بھی اس پوسٹ کے بعد گانے کو سراہا ۔ایک لکھا کہ میں زبان تو نہیں سمجھ پارہی مگر اس کی روح اور نبض کو محسوس کررہی ہوں، ایسی موسیقی خوبصورت ہوتی ہے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…