ممبئی (این این آئی)بھارت کی مراٹھی فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ شروتی مراٹھے بھی می ٹو مہم کا حصہ بن گئی ہیں ۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران پیش آنے والے کاسٹنگ کاؤچ کے واقعے کا انکشاف کیا ہے۔ اداکارہ کے مطابق ایک بار فلم میں لیڈرول کیلئے ان کی ملاقات ایک پروڈیوسر سے ہوئی جس نے ان کا آڈیشن لیا۔ شروع میں تو سب کچھ پروفیشنل تھا لیکن جلد ہی پروڈیوسر نے ’ کمپرومائز‘ اور ’ایک رات‘ جیسے الفاظ استعمال کرنا شروع کردیے۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ پروڈیوسر کی باتوں میں نہیں آئیں۔
بلکہ اس سے سوال پوچھا کہ اگر آپ رول کے عوض میرے ساتھ سونا چاہتے ہیں تو اس فلم میں ہیرو کا رول کرنے والے شخص کو کس کے ساتھ سونا پڑ رہا ہے؟شروتی مراٹھے کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس واقعے کے بعد کچھ دوستوں سے اس بات کا تذکرہ کیا جنہوں نے اس پراجیکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔ میں نے صرف ایک منٹ کی بہادری دکھائی تو میں بچ گئی، اس روز میں اپنے لیے کھڑی نہیں ہوئی تھی بلکہ میں ان تمام عورتوں کی آواز بنی جنہیں کم تر سمجھا جاتا ہے۔