جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

میرے خیال میں جس نے تھیٹر پر کام نہیں کیا اسے اداکاری کی مکمل سمجھ نہیں آسکتی ، صباء حمید

datetime 7  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سینئر اداکارہ صباء حمید نے کہا ہے کہ 35سالوں سے شوبز کی دنیا سے وابستہ ہوں اور سمجھتی ہوں کہ جس نے تھیٹر نہیں کیا اسے اداکاری کی مکمل سمجھ نہیں آ سکتی ، غصے والی نہیں ،نئے اداکاروں میں سے کوئی رہنمائی لینا چاہتا ہے تو ضرور اسکی مدد کرتی ہوں ۔

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ مجھے اداکاری کا شوق نہیں تھا لیکن پی ٹی وی کی عمارت دیکھتی تھی تو اندر جانے کا شوق ضرور تھا ، مجھے پہلی دفعہ پی ٹی وی کے نامور پروڈیوسر شہزاد خلیل (مرحوم ) نے متعارف کروایااور پہلی ڈرامہ سیریل میں میرے ہمراہ عظمیٰ گیلانی بھی تھیں اس کے بعد یہ سلسلہ چل نکلا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 80کی دہائی میں تھیٹر کیا اس وقت فردوس جمال اسٹیج ڈرامے پروڈیوس کیا کرتے تھے اور میں نے پہلا ڈرامہ بھی انکا ہی کیا ۔کسی فنکار کے لئے تھیٹر اکیڈمی کا درجہ رکھتا ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ جس نے تھیٹر نہیں کیا اس کو اداکاری کی مکمل سمجھ نہیں آسکتی ۔صباء حمید نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں غصے والی نہیں ،اپنی بات منوانے یا دوسرے کی بات مان لینے کی عادی ہوں ،کسی اداکارہ سے کبھی کوئی مسئلہ نہیں رہا ۔ نئے اداکاروں میں سے کوئی رہنمائی لینا چاہتا ہے تو ضرور اسکی مدد کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے حقیقی معنوں میں شناخت ڈرامہ سیریل ’’تیسرا کنارہ ‘‘ سے ملی جس کے پروڈیوسر شہزاد خلیل تھے اور اس ڈرامہ سیریل میں میرے ہمراہ عثمان پیرزادہ ،راحت کاظمی ، سارہ کاظمی اور دیگر اداکار شامل تھے ، میری ایک اور ڈرامہ سیریل ’’نشیب ‘‘ میرے لیے یادگار ہے جس کے پروڈیوسر ایوب خاور تھے جبکہ مزاحیہ سٹ کام ’’فیملی فرینڈ ‘‘بھی میری زندگی کے یادگار لمحات میں سے ہے ،ڈاکٹر یونس بٹ میرے پسندیدہ رائٹر ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…